شفائے شافی شمارہ نمبر 1بلڈ پریشر

شفائے شافی
13-04-2020

القرآن

ہمارے رب ہم نے ایک پکارنے والے کو سنا ہے جو ایمان کےلئے بلاتا ہے کہ تم اپنے رب پر ایمان لاو۔پس ہم ایمان لائے ہمارے رب سو تو ہماری کمزوریوں کی حفاظت فرمااور ہماری برائیوں کو ہم سے دور کر دے اور ہم کو راستبازوں کے ساتھ وفات دے ۔.
آل عمران :193


الحدیث

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا" جب تم میں سے کوئی اسکی طرف دیکھےجسے اس پر مال اور صورت میں فضیلت دی گئی تو چاہیے کہ اسکی طرف (بھی) دیکھ لے جو اس سے کمتر ہے
صحیح بخاری، حدیث:6490


اقوال زریں

کھانے کے ایک لقمے میں ایک بارل یا ریت کا ذرہ آجائے تو پورا نوالہ پھینک دیا جاتا ہے تو پھر تمھاری روح کیسے آلودہ غذا برداشت کر سکتی ہے ۔
مثنوی مولانا روم ؒ سےمنسوب


صحت

ہائی بلڈ پریشر:
اگر آپ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، تمباکو نوشی کے عادی ہیں اور بہت زیادہ نمک والی غذا پسند کرتے ہیں تو آپ میں بلڈ پریشر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ۔ اس سے بچنے کے لیے ہر ہفتے 150 منٹ کی معتدل جسمانی سرگرمیوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کی ملازمت ہی بیٹھ کر کی جانے والی ہے تو بھی کچھ دیر بعد تیز چہل قدمی کا وقفہ لیں۔
اپنی غذا میں نمک کا استعمال کم کردیں اور تمباکو نوشی سے گریز کرنے کی کوشش کریں۔
کیلا ، دہی ، دارچینی، آلو، مچھلی ، جو کا دلیہ، لال لوبیہ ، پالک ، چقندر  اور بادام وغیرہ کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیے


ہومیویپتھک نسخہ جات

ھائی بلڈ پریشر:

گلونائنم+سمبل +کلکریا فلور+آرم میور 30 ایک خوراک  ہر تین گھنٹے بعد
پلساٹیلا+بیلاڈونا+سلفر+برائیٹا کارب 30 ایک خوراک ہر تین گھنٹے بعد
آرنیکا+لیکے سس +لیڈم  200 ایک خوراک روزانہ
نوٹ:  مدت نسخہ ایک ہفتہ۔فائدہ ہو یا     علامات برقرار رہیں تو دونوں صورتوں میں کسی مستند ہومیوپیتھک  ڈاکٹر  سے   رجوع کریں  تاکہ دونوں صورتوں میں آپکی درست سمت میں رہنمائی کی جاسکے۔
یہ نسخہ جات   جتنی مدت کےلئے تجویز کئے جاتے  ہیں اس مدت سے کسی صورت تجاوز نہ کریں اور سیلف میڈیکشن سےمکمل طور پر پرہیز کریں  ۔


کامیاب ہومیوپیتھک کیسز

ایکسیڈنٹ سے شدید متاثر ہونے والے سید حسنین عباس صاحب کا کیس




زبان و ادب

غم موجود ہے، آنسو بھی ہیں، کھا تو رہا ہوں، پی تو رہا ہوں
جینا اور کسے کہتے ہیں، اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

عطارد میں پہلا حرف بالضم، چوتھا بالکسر ہوتا ہے ۔
 عُطا۔ رِد


حالات حاضرہ

اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے جس میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا نرمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
بحوالہ ایکسپریس  نیوز 13 اپریل 2020


طالب دعا

ہومیوپیتھک ڈاکٹر عدنان جاوید(ڈی۔ایچ۔ایم۔ایس)
ماہر امراض حاد،  دیرینہ پیچیدہ و ایمرجنسیز
ایم۔ایس۔سی  نفسیات (جاری)
ایم۔سی ۔ایس کمپیوٹر سائنس
بانی شفائے شافی ہومیوپیتھک ہیلتھ کئیر سسٹم
اعوان ٹاون، ملتان روڈ، لاہور، پاکستان
واٹس ایپ: 03078888728


0/Post a Comment/Comments