القرآن
سنو اللہ کے دوستوں پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
جو ایمان لائے اور تقوی کرتے تھے
انکے لئے دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں خوشخبری ہے ۔اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں ، یہ بڑی بھاری کامیابی ہے ۔
یونس :62-64
______________
الحدیث
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک کہ بیت اللہ شریف کا حج موقوف نہ ہو جائے"
صحیح بخاری، حدیث:1593
______________
اقوال زریں
اگر تم نے حال میں خوش رہنے کافن سیکھ لیا تو یقین کرو،زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا
منسوب بہ خلیل جبران
(یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خلیل جبران شیکپئیر اور لاوتاز کے بعد تاریخ میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں ۔)
______________
صحت
یرقان:
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دو برس قبل جاری کی گئی رپورٹ کے مطاق دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد35کروڑ ہے جن میں ڈیڑھ کروڑ پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ھیپاٹائٹس بی اور سی اس مرض کی خطرناک اقسام شمار ہوتی ہیں۔ یرقان ایک متعدی مرض ہے جو وائرس سے پھیلتا ہے۔ہیپاٹائٹس اے ، بی اور سی عمومی طور پر جانی پہچانی اقسام ہیں ۔یرقان کی دیگر اقسام میں ڈی، جی اور ای بھی شامل ہیں ۔یہ وائرس انسانی جگر کو متاثر کرتے ہوئے مختلف نوعیت کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔
عمومی علامات میں متلی قے ، پیٹ درد، جلد اور آنکھوں کے ڈیلوں کی رنگت کا پیلا ہونا، پیشاب کا پیلا ہونا،بھوک پیاس متاثر ہونا اور شدید کمزوری اور بخار وغیرہ شامل ہیں ۔
احتیاط:برف کا بکثرت استعمال جگر میں ورم کا باعث بنتا ہے اس لئے ممکنہ حد تک گریز کریں ۔مرغن اور ثقیل چیزوں کا استعمال بالکل ترک کردیں۔اُبلی سبزیوں کا استعمال کریں ۔
غذا: املی آلو بخارے کا پانی ،کھیرے کا رس، انار کا رس، گنے کا رس،پپیتا، دہی ، پودینے کی چٹنی ،کھچڑی ، آلو بخارا، خربوزہ،سیب ، انجیر ، کدو، ڈبل روٹی ،لوکی ، توری،چھاچھ ،ٹماٹر کا رس ، ایک پیالی دودھ میں نصف چمچ کلونجی کا تیل ، دال مونگ وغیرہ کا استعمال کریں ۔
______________
ہومیویپتھک نسخہ جات
ہر قسم کے یرقان کےلئے :
کارڈس میریانس مدر ٹنکچر 10 قطرے ایک گھونٹ پانی میں ملا کر دن صبح دوپہر شام
سلفر 30 ایک خوراک صبح ، دوپہر شام
فاسفورس+کولیسٹرینم+لائیکوپوڈیم +چلی ڈونیم +اپی کاک ایک خوراک ہر تین گھنٹہ بعد
برائی اونیا 200 ایک خوراک روزانہ
میگ فاس+کالوسنتھ 200 پیٹ درد کی صورت میں ایک خوراک روزانہ
نوٹ: مدت نسخہ ایک ہفتہ۔فائدہ ہو یا علامات برقرار رہیں تو دونوں صورتوں میں کسی مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ دونوں صورتوں میں آپکی درست سمت میں رہنمائی کی جاسکے۔
یہ نسخہ جات جتنی مدت کےلئے تجویز کئے جاتے ہیں اس مدت سے کسی صورت تجاوز نہ کریں اور سیلف میڈیکشن سےمکمل طور پر پرہیز کریں ۔
______________
زبان و ادب
ماہرینِ لسانیات ’دن بہ دن‘ پر اعتراض کرتے ہیں کہ ’دن‘ چونکہ ہندی کا لفظ ہے اس لیے اس کے ساتھ ’بہ‘ نہیں آنا چاہیے۔ روز بروز کہا کریں یا دن پر دن
______________
حالات حاضرہ
وزیر اعظم کا ملک گیر لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے توسیع کا اعلان
مؤثر حکمت عملی اور لاک ڈاؤن کی بدولت ہمارے ملک میں باقی دنیا کے مقابلے میں بہت کم اموات ہوئیں، عمران خان
بحوالہ ڈان نیوز 14اپریل 2020
______________
طالب دعا
ہومیوپیتھک ڈاکٹر عدنان جاوید(ڈی۔ایچ۔ایم۔ایس)
ماہر امراض حاد، دیرینہ پیچیدہ و ایمرجنسیز
ایم۔ایس۔سی نفسیات (جاری)
ایم۔سی ۔ایس کمپیوٹر سائنس
بانی شفائے شافی ہومیوپیتھک ہیلتھ کئیر سسٹم
اعوان ٹاون، ملتان روڈ، لاہور، پاکستان
واٹس ایپ: 03078888728
ایک تبصرہ شائع کریں