القرآن
پس اگر تم توبہ کرو تو جان لو کہ وہ تمھارے لئے بہتر ہے اور اگر پھر جاو تو جان لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ،اور جنھوں نے انکار کیا اُنکو درد ناک عذاب کی خبرد ے ۔
التوبہ: 3
________________________________________
الحدیث
اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس سیاہ دانے یعنی کلونجی میں ہر مرض سے نجات دینے کے لیے شفارکھ دی گئی ہے سوائے موت کے ۔
بخاری کتاب الطب ۔باب الحبتہ السوداء
________________________________________
اقوال زریں
سب کا دوست کسی کا دوست نہیں ہوتا
منسوب بہ ارسطو
________________________________________
ہومیویپتھک نسخہ جات
بے خوابی : ۔
1۔پیسی فلورا مدر ٹنکچر ۔۔دس قطرے نیم گرم ایک گھونٹ پانی میں ملا کر صبح دوپہر شام
ایکونائٹ +آرسینک +نکس وامیکا 30 ایک خوراک دن میں تین بار
سلفر 30 ایک خوراک روزانہ دن میں تین بار
رہسٹاکس 200 ایک خوراک روزانہ
تھوجا 200 ہفتہ میں ایک بار
ایک خاتون کا بھانجا جوانی ہی میں وفات پا گیا۔اسے اسقدر صدمہ پہنچا کہ شدید ڈپریشن ، خوف اور بے خوابی کا شکار ہوگئی۔اس سلسلہ میں ایلوپیتھک ادویات ایک ہفتہ سے لے رہی تھی مگر خوف، بے چینی اور صدمہ کے باعث مسلسل بے خوابی کا شکار تھی اور میرے پاس جب کلینک آئی تو رو رہی تھی کہ اسے نیندچاہیے ۔
الحمدللہ میوپیتھک علاج سے اسے فوری آرام گیا ۔اسے دی جانی والی ادویات میں سے اہم ترین ادویات اس نسخہ میں شامل ہیں ۔البتہ اگر غم تازہ ہو توہومیوپیتھک دوا اگنیشیا 200 روزانہ ایک خوراک کا اضافہ کر لیں ۔اگر نیند کا مرض مزمن ہو چکا ہو تب بھی اسی نسخہ سے آغاز کیجئے۔
نوٹ: مدت نسخہ ایکیوٹ کیس میں ایک ہفتہ ۔مزمن کیس میں دو ہفتہ۔مدت نسخہ سے ہر گز تجاوز مت کریں ۔سیلف میڈیکشن سے مکمل اجتناب کیجئے ۔آرام آنے یا نہ آنے کی صورت میں مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رابطہ کیجئےتاکہ دونوں صورتوں میں آپکے مسئلہ کی حقیقی نوعیت و کیفیت کو سامنے رکھتے ہوئے آپکی بہترین راہنمائی کی جاسکے کیونکہ کیس کو مکمل شفاء سے ہمکنار کرنے کےلئے مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔
________________________________________
غذا اور غذائیت
انجیر
مصفی ٰ خون ہے ۔خون بڑھاتی ہے ۔بخار میں درجہ حرارت کو کم کرنے میں معاون ہے ۔قبض کشا ہے اور کف کو باہر نکالتی ہے۔پیشاب آور،اور مقوی جگر ہے ۔پھوڑے پھنسیوں کی سوزش کم کرتی ہےتلی بڑھنے سے روکتی ہے۔قوت باہ میں اضافہ کا باعث ہے ۔اسکا تازہ پھل کا دودھ چہرے اور جلد کو جلانے والا،اور پھوڑے پھنسیاں پیدا کرنے والا ہوتا ہے ۔
________________________________________
زبان و ادب
لغت میں دھینگا مشتی کا مطلب ’گھونسے کی لڑائی، ہاتھا پائی، زور آوری‘ وغیرہ دیا ہے۔
میرے دل کی راکھ کرید مت اسے مسکرا کے ہوا نہ دے
یہ چراغ پھر بھی چراغ ہے کہیں تیرا ہاتھ جلا نہ دے
ذرا دیکھ چاند کی پتیوں نے بکھر بکھر کے تمام شب
ترا نام لکھا ہے ریت پر کوئی لہر آ کے مٹا نہ دے
بشیر بدر
________________________________________
حالات حاضرہ
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے اپنی اور وزرا کی تنخواہوں میں آئندہ چھ ماہ تک کےلئے 20 فیصد کٹوتی کردی۔
کوئی سمجھتا ہے ہمارے ملک میں وائرس دنیا سے کم ہے تو وہ غلط ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
بحوالہ ڈان نیوز 15 اپریل 2020
افریقی ملک نائجیریا کی سیکیورٹی فورسز نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کرانے کے دوران 18 افراد کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ملک کی انسانی حقوق کے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تعداد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں سے بھی زیادہ ہے۔
بحوالہ ڈان نیوز 17 اپریل2020
________________________________________
طالب دعا
ہومیوپیتھک ڈاکٹر عدنان جاوید(ڈی۔ایچ۔ایم۔ایس)
ماہر امراض حاد، دیرینہ پیچیدہ و ایمرجنسیز
ایم۔ایس۔سی نفسیات (جاری)
ایم۔سی ۔ایس کمپیوٹر سائنس
بانی شفائے شافی ہومیوپیتھک ہیلتھ کئیر سسٹم
اعوان ٹاون، ملتان روڈ، لاہور، پاکستان
واٹس ایپ: 03078888728
https://shifaeshafi.blogspot.com/
ایک تبصرہ شائع کریں